5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دبئی میں دنیا کی پہلی متحرک عمارت اور ٹاور کی تعمیر
جنگ نیوز -
دبئی سٹی…دبئی میں دنیا کے سب سے پہلے متحرک ٹاور پر تعمیراتی کام جاری ہے جو سال2010میں مکمل کرلیا جائے گا ?متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں Dynamic Architecture BuildingاورDa Vinci Towerکے نام سے تعمیر ہونے والی یہ عظیم الشان عمارت اطالوی ڈیزائنرDavid Fisherنے ڈیزائن کی ہے?ایک ہزار378فٹ(420 m)اونچی یہ عمارت80منزلہ ہوگی جس کی ہر منزل آواز کے اشارے پر20فٹ فی منٹ کے حساب سے 360ڈگری کے زاویے پر مکمل طور پر گھومنے کی صلاحیت رکھے گی?یہ ٹاور ایک دوسرے رُخ سے بھی دنیا کا پہلا ٹاور ہوگا کیونکہ اس کا90فیصد تعمیراتی کام فیکٹری میں مکمل کرکے اسے سائٹ پر منتقل کیا جائے گا?فیکٹری میں ہر فلور کے 40حصے تعمیر کیے جائیں گے جنہیں سیمنٹ کے ایک وسطی اسٹرکچر کے ساتھ فکس کیا جائے گا?پہلے سے تعمیر شدہ حصوں کو مکمل متحرک ٹاور کی شکل میں لانے کے لیے صرف80تکنیکی ماہرین کی خدمات درکار ہوں گی جو22ماہ کے عرصے میں اسے مکمل تعمیراتی شکل میں ڈھال دیں گے?اس ٹاور کا صرف درمیانی بنیادی حصہ سائٹ پر تعمیر کیا جائے گا جس کے باعث کئی ہزار مزدوروں کی ضرورت نہیں رہے گی ?700ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس ٹاور میں پن چکیاں اور چھت پر شمسی پینل نصب کیے جائیں گے جو اس ٹاور کی توانائی کی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کریں گے?اپنی طرز کا یہ پہلا متحرک ٹاور ناصرف رہائشی مقاصد بلکہ ہوٹلوں اور آفسز کے لیے بھی بے حد موزوں ہو گا?