5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مردان میں فائرنگ،بچوں سمیت4ہلاک
جنگ نیوز -
مردان…جنگ نیوز… مردان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے? اطلاعات کے مطابق مردان کے علاقے ساول ڈھیر میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی اور ان کے دو بچوں کو قتل کردیا? قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے?