تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور: قادیانیوں کی عبادتگاہوں پر حملے،ہلاکتیں62ہوگئیں

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقوں گڑھی شاہو اور ماڈل ٹاؤن میں قادیانیوں کی دو عبادتگاہوں پر حملوں میں ہلاک شدگان کی 62افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے?پولیس نے دونوں عبادت گاہوں میں آپریشن مکمل کرکے عمارتوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے? عینی شاہدین کے مطابق دو پہر ایک بج کر40 منٹ پر آٹھ سے دس دہشت گرد ان عبادت گاہوں میں داخل ہوئے ، انہوں نے دستی بم پھینکے اور جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور متعدد افراد کو عمارتوں میں یرغمال بنالیا ?واقعے کی اطلاع ملتے ہیں بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار وں نے دونوں علاقوں کو گھیرے میں لے لیا?بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کی عبادت گاہ میں دو حملہ آور داخل ہوئے تھے جنہوں نے دستی بموں سے حملے کے بعد فائرنگ کی اور عمارت کے بالائی حصے پر قبضہ کرلیا?آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ عبادت گاہ سے خود کش جیکٹ پہنے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیاگیا جبکہ ایک ہلاک ہوگیا،زخمیوں کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے? سکیورٹی اہلکارو ں کے پہنچنے کے بعد ماڈل ٹاؤن کی عبادت گاہ سے لوگ باہر آنا شروع ہوگئے اور عمارت کو کلیئرکرالیا گیا?گڑھی شاہو کی عبادت گاہ میں دہشت گردوں نے ایک ہزار سے زائد افراد کو محصور کر لیا?عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہاں دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا?حملہ آوروں نے عمارت کے کمروں اور میناروں میں داخل ہوکر پوزیشن سنبھال لی?ایلیٹ فورس کے جوان اور بکتر بند گاڑیاں عبادت گاہ کے باہر موجود ہیں اور حملہ آوروں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد آپریشن مکمل کرلیا گیا اور عمارت کی تلاشی کا کام جاری ہے?حملوں کی ذمے داری تحریک طالبان پنجاب ونگ نے قبول کرلی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.