تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور حملوں میں 70سے زائد افراد ہلاک ہوئے ، ڈی سی او

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقوں گڑھی شاہو اور ماڈل ٹاؤن میں قادیانیوں کی دو عبادتگاہوں پر حملوں میں ہلاک شدگان کی 70سے زائد ہوگئی ہے? ڈی سی او لاہور سجاد بھٹہ نے اسپتال کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گڑھی شاہو اور ماڈل ٹاؤن میں قادیانیوں کی عبادت گاہوں پر ہونے والے حملے میں 70سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی اور بتایا کہ 80سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے? انہوں نے بتایا کہ گڑھی شاہوکی عباد ت گاہ سے خودکش دھماکے کئے گئے اور وہاں سے تین حملہ آوروں کے سر ملے ہیں، جبکہ ماڈل ٹاؤن کی عبادت گاہ میں مسلح افراد نے حملہ کیا اوروہاں موجود افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ? ان کا کہنا تھا کہ زیادہ نقصان گڑھی شاہوکی عبادت گاہ میں ہوا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.