5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور:گڑھی شاہو اور ماڈل ٹاؤن میں آپریشن مکمل، 32افراد ہلاک
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقوں گڑھی شاہو اور ماڈل ٹاؤن میں احمدیوں کی دو عبادتگاہوں پر حملے میں کم از کم32افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے?دونوں عبادت گاہوں میں آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، اور پولیس نے مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے? عینی شاہدین کے مطابق دو پہر ایک بج کر40 منٹ پر آٹھ سے دس دہشت گرد ان عبادت گاہوں میں داخل ہوئے ، انہوں نے دستی بم پھینکے اور جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور متعدد افراد کو عمارتوں میں یرغمال بنالیا ?واقعے کی اطلاع ملتے ہیں بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار وں نے دونوں علاقوں کو گھیرے میں لے لیا? بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کی عبادت گاہ میں دو حملہ آور داخل ہوئے تھے جنھوں دستی بموں سے حملے کے بعد فائرنگ کی اور عمارت کے بالائی حصے پر قبضہ کرلیا?یہاں کم سے کم20افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے?جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے?آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ عبادت گاہ سے خود کش جیکٹ پہنے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیاگیا جبکہ ایک ہلاک ہوگیا،زخمیوں کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے? سکیورٹی اہلکارو ں کے پہنچنے کے بعد ماڈل ٹاؤن کی عبادت گاہ سے لوگ باہر آنا شروع ہوگئے اور عمارت کو کلیئرکرالیا گیا?گڑھی شاہو کی عبادت گاہ میں دہشت گردوں نے ایک ہزار سے زائد افراد کو محصور کر لیا?عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہاں دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا?فائرنگ اور دھماکوں میں کم از کم دس افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے?حملہ آوروں نے عمارت کے کمروں اور میناروں میں داخل ہوکر پوزیشن سنبھال لی?ایلیٹ فورس کے جوان اور بکتر بند گاڑیاں عبادت گاہ کے باہر موجود ہیں اور حملہ آوروں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد آپریشن مکمل کرلیا گیا اور عمارت کی تلاشی کا کام جاری ہے?حملوں کی ذمے داری تحریک طالبان پنجاب ونگ نے قبول کرلی ہے?