تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

احمدیوں کی عبادت گاہوں پر دہشت گردوں کے حملوں پر الطاف حسین کی مذمت

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے لاہورکے علاقوں ماڈل ٹاو?ن اورگڑہی شاہو میں واقع احمدیوں کی عبادت گاہوں پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوردہشت گردی کے ان واقعات میں ہلاک اورزخمی ہونے والے افرادکے لواحقین اوراہل خانہ سے دلی افسوس اورہمدردی کااظہارکیاہے ?اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ نہ صرف دہشت گردی کی ایک بدترین اوربزدلانہ کارروائی ہے بلکہ آئینِ پاکستان اورقائداعظم محمدعلی جناح کے درس وتعلیمات اورانکے بتائے ہوئے اصولوں کی صریحاً خلاف ورذی ہے ? الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی کے ان بدترین اورانتہائی افسوسناک واقعات پرمذہبی رواداری اورامن وبھائی چارے پریقین رکھنے والے تمام محب وطن پاکستانیوں کوشدید افسوس ہے ? انہوں نے وفاقی حکومت اورحکومت ِ پنجاب سے مطالبہ کیاکہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کویقینی بنایاجائے اورعبادتگاہوں کواس قسم کے حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے مو?ثراقدامات کئے جائیں? الطاف حسین نے شہریوں کودہشت گردوں سے بچانے کی کارروائی کے دوران اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہیدپولیس اہلکاروں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیااوران کے لواحقین سے دلی افسوس کااظہارکیا? انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جرات وبہادری اور ہمت وحوصلے کے ساتھ کارروائی کرنے والے پولیس اورسیکوریٹی فورسزکے افسروں اورجوانوں کوبھی زبردست خراج تحسین پیش کیا?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.