5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اورکزئی ایجنسی:فورسز سے جھڑپ: 80شدت پسند مارے گئے
جنگ نیوز -
ہنگو…اورکزئی ایجنسی میں فورسز نے شدت پسندوں کیخلاف بڑی کارروائی کی جس میں 80 شدت پسند ہلاک اور 60زخمی ہوگئے?ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کیخلاف فورسز نے جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 8 ٹھکانے تباہ ہوئے اور ان میں موجود 80 شدت پسند مارے گئے جبکہ 60سے زائد زخمی ہوگئے ? سکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری بارہ گاڑیاں اور پندرہ خچروں کو بھی نشانہ بناکر تباہ کردیا?کارروائی کے بعد فورسز نے متعدد علاقوں کو کلیئر کر کے کنٹرول حاصل کرلیا جبکہ دوسرے مزید علاقوں میں کارروائی جاری ہے?