تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی : تیز ہواؤں سے گرمی کی شدت میں کمی، ساحل سمندر پر رش

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں چلنے والی تیز ہواوں کے باعث گرمی کی شدت میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے?لوگ موسم میں ہونے والی خوشگوار تبدیلی کا لطف اٹھانے ساحل سمندر پہنچ گئے?محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کے مطابق کراچی میں مغرب اور جنوب مغربی علاقوں سے تیز ہوائیں15 سے25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں،لیکن بارش نہ ہونے کے باعث یہ ہوائیں گرد آلود ہیں? یہ ہوائیں کراچی کے شمال مغرب میں واقع سمندر کو چھوتی ہوئی آرہی ہیں اس لئے کراچی میں درجہ حرارت میں کمی بھی واقع ہوئی ہے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گرید تک جانے کا امکان ہے? محکمہ موسمیات کے مطابق یہ آئندہ48 گھنٹوں تک یہ ہوائیں چلیں گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب55 فیصد ہے?لوڈشیڈنگ سے پریشان شہر قائد کے باسیوں نے گرمی کی شدت میں کمی سے سکھ کا سانس لیا ہے?موسم میں خوشگوار تبدیلی سے لطف اندوز ہونے کیلئے لوگوں نے سمندر کا رخ کیا?لیکن محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لوگ سمندر میں نہانے سے گریز کریں کیونکہ تیز ہواؤں کے باعث سمندر کی لہریں اونچی ہوسکتی ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.