تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بجلی کا منافع نہ ملاتو صوبہ کا بجٹ بنانے میں مشکلات ہونگی، بشیر بلور

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ صوبہ کو بجلی کے خالص منافع کی مد میں واجبات کی ادائیگی نہ ہوئی تو صوبائی حکومت کو بجٹ بنانے میں مشکلات ہوں گی? وہ پشاور میں ملک سعد شہید ٹرسٹ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے? بشیر بلور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے خالص منافع کی مد میں واجب الادا بقایاجات کی ادائیگی کیلئے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے? اور110 ارب روپے میں سے صرف10 ارب روپے ہی ادا کئے گئے ہیں? جبکہ گزشتہ پانچ سالوں کے30 ارب روپے کے واجبات اس کے علاوہ ہیں? انہوں نے کہا کہ اگر واجبات بروقت ادا نہیں ہوئے تو بجٹ نہیں بنا سکیں گے? ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق صوبائی حکومت کے تحفظات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے? مولانا فضل اللہ کی ہلاکت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مولانا کی ہلاکت کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.