5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جنوبی وزیرستان:جاسو س طیارے کا میزائل حملہ،11 شدت پسندہلاک
جنگ نیوز -
وانا …جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں جاسو س طیارے کے میزائل حملے میں گیارہ شدت پسند مارے گئے ?ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے نیزائے نارئے میں شد ت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانے کو جاسو س طیارے سے نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں ٹھکانہ مکمل تباہ ہوگیا او ر وہاں موجود گیارہ شدت پسندمارے گئے ،حملے میں تین شدت پسندزخمی ہوگئے ?حملے کے بعد بھی علاقے پر جاسوس طیارے کی پروازیں جاری رہیں ?