تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اساتذہ ڈیوٹی نہیں دے رہے، اسکول اصطبل بنے ہوئے ہیں، پیر مظہر

جنگ نیوز -
کراچی …سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق نے کہا کہ اساتذہ ڈیوٹیاں نہیں دے رہے،اسکولوں میں گدھے گھوڑے باندھے جارہے ہیں،اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی صدارت میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا?وقفہ سوالات کے بعد رکن اسمبلی شہریار مہر نے اساتذہ کے مسائل سے متعلق تحریک التوا پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا?ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ ایجنڈا پورا ہونے کے بعد اس پر بات کی جاسکتی ہے اور تحریک التوا دیر سے جمع کرائی گئی ہے?اپوزیشن ارکان نے اس پر احتجاجاًایوان سے واک آؤٹ کیا? بعد میں وزیر آغا سراج درانی، فیصل سبزواری اور دیگر اراکین انہیں مناکر ایوان میں لے آئے?وزیرقانون ایاز سومرو نے کہاکہ اس معاملے پر کمیٹی بنانے کو تیار ہیں لیکن حزب اختلاف صحیح طریقہ اختیار کرے?پالیسی بیان دیتے ہوئے سینئرصوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ واقعے پر افسوس ہے? حکومت نے ان سے صرف ڈیوٹیاں دے کر پڑھانے کا مطالبہ کیا ہے وزیراعلی? نے ان کی سمری مسترد نہیں کی ہے کمیٹی بنا کر ان کو ٹیچنگ الاؤنس کی مد میں رقم کا تخمینہ لگایا گیا جو چوالیس کروڑ ستتر لاکھ روپے بنتی ہے،اس پر آج محکمہ خزانہ اور تعلیم کا اجلاس ہورہا ہے?وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق کا کہنا ہے کہ اساتذہ ڈیوٹیاں نہیں دے رہے،اسکولوں میں گدھے گھوڑے باندھے جارہے ?ان کا کہناتھا کہ ماضی میں اساتذہ کے ساتھ ظلم کیا گیا اور آج اپوزیشن انہیں بھڑکاکر سیاسی عزائم کے لئے استعمال کررہی ہے ?اس پر قائد حزب اختلاف جام مدد علی نے کہا کہ ہم نے کسی کو نہیں اکسایا حکومت محکمہ تعلیم کو خود تباہ کررہی ہے?ان کا کہنا تھا اساتذہ کے جائز مطالبات پورے ہونے چاہیں?جام مدد علی کا کہنا ہے کہ پیر مظہر سے محکمہ سنبھالا نہیں جا رہا تواسے چھوڑ دیں ? پیرمظہر الحق کے بیان کے دوران رکن اسمبلی شہریار مہر نے بولنے کی کوشش کی اسپیکر نے انہوں قوانین پڑھنے کی وارننگ دیکر اجلاس سے باہر جانے کو کہا جس پر اپوزیشن نے ایک مرتبہ پھر واک آؤٹ کیا?عارف مصطفی جتوئی نے کہاکہ اساتذہ ملک دشمن نہیں کہ انہیں واٹر کینن اور لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا جائے جمہوری حکومتوں میں ایسانہیں ہوتا?متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری نے کہاکہ اساتذہ کے جائز مطالبات پورے ہونے چاہئیں، بعد میں ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس پیر کی صبح تک ملتوی کردیا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.