5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آئندہ تین ماہ حکومت کیلئے بہت مشکل ہیں ، شیخ رشید کی پیش گوئی
جنگ نیوز -
کراچی …عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا کہ آئندہ تین ماہ حکومت کیلئے بہت مشکل ہیں ،عوامی مسلم لیگ چاہتی ہے کہ مسلم لیگ کے تمام دھڑے متحد ہونے کے حامی ہیں تاہم ضروری نہیں کہ اس میں سابق صدر مشرف شامل ہو ں?انہو ں نے یہ بات انہو ں نے پارٹی کی تنظیم سازی کے سلسلے میں کراچی کے دوہ روزہ دورے پر ائیر پورٹ پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہی? شیخ رشید نے کہا کہ اگر ستمبر تک حکومت جاری بحرانوں پر قابو پا لیتی ہے تو حکومت اپنی مدت پوری کر ے گی تاہم عوامی مسلم لیگ کسی بھی مڈ ٹرم الیکشن کی حامی نہیں ? انہو ں نے کہا کہ بھارت کی سیاسی کم عقلی کی وجہ سے ہم ایٹمی قوت بنے اب ہمیں میزائل ٹیکنالوجی کی طرف زیادہ توجہ دینے چاہیے ? ایک سوال پر انہو ں نے کہا کہ حکومت کو عوام دوست بجٹ کرنا چاہیے اور اسٹاک ایکسچینج سمیت جاگیرداروں پر ٹیکس لگا کر غریب عوام کو ریلیف دینا چاہیے? نواز شریف اور پیپلز پارٹی ایک ہی ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے باہر آنا ہو گا ? ایک سوال پر انہو ں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ چاہتی ہے کہ تمام مسلم لیگ اکٹھے ہو ں لیکن ضروری نہیں کہ اس میں سابق صدر مشرف بھی شامل ہو ں ?