تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ہنزہ: کیمپوں میں مقیم متاثرین مسائل کا شکا

جنگ نیوز -
ہنزہ …عطاآباد جھیل سے متاثرہ افراد کو گلگت اور ہنزہ نگر کے مختلف مقام پر قائم کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے? منتقل متاثرین موسم کی خرابی کے باعث مسائل کا شکار ہیں? 4 جنوری عطاکوآباد سانحہ کے بعد بننے والی جھیل سے مختلف علاقے متاثر ہوئے، جس کے بعد حکومت نے متاثر ہونے والے افراد اور سیلاب سے ممکنہ طور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کے خدشے کے پیش نظر ہنزہ نگر اور گلگت کے افراد کو کیمپوں میں منتقل کردیا? حکومت نے گلگت اور ہنزہ میں30 مختلف مقامات کیمپ قائم کئے جن میں25 سے تیس ہزار افراد مقیم ہیں?360 خیموں اور تین ہزار آئی ڈی پیز پر مشتمل فیض آباد کے کیمپ کو بھی خطرناک قرار دیا گیا اور کل رات سے ان تمام آئی ڈی پیز کو قراقرم یونیوسٹی کے قریب ایک گرلز ہاسٹل اور اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں منتقل کیا جارہا ہے ،منتقلی آج مکمل کر لی جائے گی? دوسری جانب گلگت میں موجود دنیور کے کیمپ کے مقیم متاثرین کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے فراہم کئے گئے کیمپ میں موسم کی خرابی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے?انہوں نے کہا کہ انہیں کھانے پکانے کے لئے اور دیگر ضروری اشیا صحیح طریقے سے فراہم نہیں کی جارہی ہیں ?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.