تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

محصولات میں اضافہ کئے بغیروسائل کی کمی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا،وزیر اعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مناسب معاشی منصوبہ بندی اورفیصلہ کن اقدامات سے میکرواکنامک استحکام حاصل کرلیاگیاہے تاہم محصولات میں اضافہ کئے بغیروسائل کی کمی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا? اسلام آباد میں سالانہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران معیشت کو مختلف مسائل کا سامنا رہا ہے جن میں عالمی مالیاتی بحران،کساد بازاری، برآمدات میں کمی،امن وامان کی خراب صورت حال اور توانائی کابحران شامل ہیں?ان کا کہناتھاکہ معیشت کی بحالی سے اس سال قومی پیداوار کی شرح چارفی صد سے زائد رہنے کی توقع ہے?آئندہ سال کے ترقیاتی ایجنڈے کا ذکرکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ غریب آدمی حکومت کے ترقیاتی عمل کا مرکزی نقطہ ہوگا?انہوں نے کہاکہ ترقیاتی ایجنڈااس ترتیب دیا جائے کہ اس کے براہ راست عام آدمی کو فائدہ ہواوراس مقصد کے لیے وسائل کا رخ ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف موڑاجائے?وزیراعظم نے کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پانی وبجلی کی قلت کا خاتمہ اورعوام کو صحت تعلیم اوررہنے کے لیے بہترماحول کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں ?سید یوسف رضاگیلانی نے وزارت خزانہ اورصوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ وسائل میں اضافے کے لیے نئے ذرائع تلاش کئے جائیں جبکہ وفاقی اورصوبائی حکومت مل کر کام کریں تاکہ دوہری کوششوں کے نتیجے میں ہونے والے وسائل کے ضیاع کو روکا جاسکے?این ایف سی ایوارڈ اوراٹھارہویں ترمیم کے تناظر میں وزیراعظم نے کہاکہ صوبے اپنے ترقیاتی پروگراموں پر بہتر انداز میں عمل درآمد کے لیے اپنی انتظامی صلاحیتوں میں اضافہ کریں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.