تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور:قادیانیوں کی عبادت گاہوں پر حملے،80افراد ہلاک،متعددزخمی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورکے علاقے گڑھی شاہواورماڈل ٹاؤن میں احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں80سے زائد افراد جاں بحق اور95کے قریب زخمی ہوگئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ، بارہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے?ماڈل ٹاون میں دہشتگردی کے واقعے میں زخمیوں کو جناح اسپتال، جنرل اسپتال اور شیخ زید اسپتال منقل کیا گیا جبکہ گڑھی شاہو میں زخمی ہونے والے افراد کو سروسز، میو اور گنگارام اسپتال منتقل کیا گیا ? ہلاک ہونیوالے42 افراد کی لاشیں میواسپتال،18 جناح اسپتال ،11سروسز ،4 کنگارام ،3 شیخ زید اور2 جنرل اسپتال میں لائی گئیں ? اسکے بعد تمام لاشیں ڈیڈہاؤس پہنچا دی گئیں?ڈی سی او لاہورسجاداحمد بھٹہ کا کہنا ہے کہ گڑھی شاہو اور ماڈل ٹاؤن کی عبادت گاہوں پر سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے لیکن دہشتگرد پھر بھی اندرگھس گئے?ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملوں میں زیادہ تر افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں اورکئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے?ماڈل ٹاؤن اور گڑھی شاہو میں ہونیوالی دہشگردی میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کا کہناتھا کہ ایک طرف وہ صدمات سے نڈھال ہیں ، دوسری جانب انتظامیہ قانونی کارروائی کے نام پر میتیں انکے حوالے نہیں کررہی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.