تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ہنزہ جھیل کا پانی بہہ نکلنے کے قریب، فاصلہ ایک فٹ سے کم

جنگ نیوز -
ہنزہ…سانحہ عطاآباد کے بعد بننے والی جھیل کی سطح اور اسپل وے کے درمیان فاصلہ اب صرف ایک فٹ سے بھی کم رہ گیا ہے?انتظامیہ کے مطابق پانی کا اخراج آج کسی بھی وقت ممکن ہوسکتا ہے?سرکاری ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ جھیل سے پانی کا اخراج آج کسی وقت بھی ممکن ہوسکتا ہے? متاثرہ علاقوں میں آنے والے امدادی قافلوں کو شاہراہ قراقرم پر سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے?عطاآباد جھیل کے قریبی علاقوں میں کل رات وقفے وقفے سے جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے باعث جھیل کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے? شاہراہ قراقرم کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے ہر قسم کا ٹریفک معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں?سیلاب کے خطرے کے پیش نظر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی آج بند رہی،جبکہ ہنزہ گلگت اور ہنزہ میں موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر سروس معطل رہی? چئیرمین این ڈی ایم اے جنرل ندیم احمد نے گلگت میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی آمد دیکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ رات تین بجے پانی کا اخراج شروع ہوجائیگا، اورہر قسم کی بد ترین صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا چاہیے? انہوں نے کہا کہ پانی کی اخراج کی صورت میں ہنزہ میں لہر48 میٹر اور گلگت میں15 میٹر بلندہوگی،جس سے نشیبی علاقے پانی کے زد میں آئیں گے، باغات اور زمینوں کو نقصان پہنچے گا? انہوں نے بتایا کہ کل صبح پانچ بجے سے7 ہیلی کاپٹرز لوگوں کی مدد کے لیے موجود ہونگے?دوسری جانب پاک فوج کے کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل قمر جاویدباجوہ نے ریلیف آپریشن کی مشقوں کے دوران آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ ہر صورت لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو سب سے پہلے یقینی بنایا جائے?آج ہونے والی مشقوں میں پاک فوج کے جوانوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقلی اورمتاثرہ علاقوں سے لوگوں کی منتقلی اور امدادی سامان متاثرہ پہنچانے کا مظاہرہ کیا?لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتی صورتحال کے پیش نظر تمام اقدامات کرنے کے دعوے کئے جارہی ہیں درحقیقت اصل صورتحال اس وقت سامنے آئیگی جب سیلابی ریلہ اسپل وے سے باہر آئیگا? تاہم لوگوں کو حکومتی اقدامات کا انتظار کرنے سے بہتر یہ کام کرنا چاہیئے کہ وہ اپنی مد آپ بھی کریں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.