5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں،ہزارہشتگرد مل کربھی نہیں پہنچ سکتے، ڈاکٹرقدیر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…معروف ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے بالکل محفوظ ہیں اور ایک ہزار دہشت گرد مل کر بھی ایٹمی ٹیکنالوجی تک نہیں پہنچ سکتے ? اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر عبدالقدیر نے یہ تاثر مسترد کردیا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام غیر محفوظ ہے ? ان کا کہنا ہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کوئی سادہ سی چیز نہیں اور دہشت گردوں سمیت کسی کی بھی اس تک رسائی ممکن نہیں ہے ? ایٹمی ٹیکنالوجی کو کوئی نہیں چراسکتا کیوں کہ اسے جوڑنے اور استعمال کرنے کے لئے انتہائی اعلی درجے کی مہارت درکار ہوتی ہے ? اگر ایک ہزار دہشت گرد مل جائیں تب بھی اِس تک نہیں پہنچ سکتے ? ڈاکٹر عبدالقدیر نے ایک سوال پر کہا کہ چین جیسے قابل اعتماد دوستوں کے ساتھ ایٹمی شعبے میں تعاون بڑھایا جاسکتا ہے ?