5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی ،شارٹ فال گھٹ کر27 سو میگاواٹ رہ گیا
جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی آنے سے شارٹ فال کم ہوکر27 سو میگاواٹ رہ گیا ہے جس سے لوڈشیڈنگ دورانئے میں کمی دیکھی جارہی ہے ?پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار12933 میگاواٹ ،ڈیمانڈ15633 میگاواٹ اور شارٹ فال27 سو میگاواٹ پر آ گیا ہے ، کراچی کو650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ? بجلی کی پیداوار میں ہائیڈل پیداوار کا تناسب4881 میگاواٹ، تھرمل کا2371 میگاواٹ، آئی پی پیز کل5549 میگاواٹ اور رینٹل پیداوار کا132 میگاواٹ رہا? پیپکو ترجمان کے مطابق موسم بہتر ہونے سے ڈیمانڈ میں کمی آئی اور پیپکو کو ریلیف ملا جو صارفین تک منتقل کردیا گیاہے ?ترجمان کے مطابق دو روز میں بند آئی پی پیز چلنے سے پیداوار مزید بڑھے گی اور حالات بہتر ہوں گے ? ادھر صارفین نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں لوڈ شیڈنگ کی جائے اوررات کے وقت تو لوڈشیڈنگ ہرگزنہ کی جائے?