5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایٹمی دھماکوں کی 12سالگرہ پر ملک بھر میں یوم تکبیر کے پروگرامات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کی 12ویں سالگرہ پر ملک کے مختلف شہروں میں یوم تکبیر کے پروگرامات اور ریلیاں منعقد کی گئیں، اس موقع پر کیک بھی کاٹے گئے?راولپنڈی میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ نوازشریف ایٹمی دھماکے نہ کرتے تو بھارت، پاکستان پر حملہ کر چکا ہوتا? شرکا نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایٹمی پروگرام کے خالق ہیں? پشاور میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھاکہ نواز شریف کے باعث پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنی?کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے زیراہتمام یوم تکبیرکے موقع پرریلی نکالی گئی اورجلسہ کیاگیا? مقررین نے کہاکہ ایٹمی دھماکوں نے ملک کادفاع ناقابل تسخیربنادیاہے? ملتان میں تقریب سے خطاب کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان 1984 میں ایٹم بم بنا چکا تھا مگرنواز شریف نے عالمی مخالفت مول لے کر ایٹمی دھماکا کروایا?یوم تکبیر کے سلسلے میں ایک تقریب ڈی جی خان کے ٹی ایم ہال میں منعقد کی گئی ?نوشہروفیروز میں یوم تکبیر پر ریلی نکالی گئی ?نوشہرہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن)نوشہرہ کے زیر اہتمام 28مئی یوم تکبیر کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا? ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود عوام کے حالات بہتر نہیں ہوئے ،اب عوام بجلی، چینی اور آٹے کی وجہ سے آپس میں لڑ رہے ہیں?