5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ہنزہ جھیل سے پانی کا اخراج آج رات بارہ بجے شروع ہو جائیگا،منظور وٹو
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان منظور احمد وٹو کا کہنا ہے کہ ہنزہ جھیل سے پانی کا اخراج آج رات بارہ بجے شروع ہو جائے گا، انہوں نے جھیل کے نشیبی علاقوں کے مکینوں سے کمیپوں میں منتقل ہونے کی اپیل کی ہے? اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے منظور احمد وٹو نے کہا کہ گوجال میں25 ہزار لوگوں کیلئے دو ماہ کیلئے گندم ذخیرہ کر لی گئی ہے? متاثر ہونے والے تاجروں کیلئے صورت حال بہتر ہونے اور شاہراہ قراقرم بحال ہونے کے بعد نقصانات کے معاوضے کا تعین کیا جائے گا? بالائی علاقے کے لوگ متاثر نہیں ہوئے رہے اوران کا چین کے ساتھ بھی کاروبار چل رہا ہے، کیونکہبالائی شاہراہ قراقرم اکابھی تک چین کے ساتھ رابطہموجود ہے?