تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

امریکا: پاکستانی طالب علم کو نو الزامات کے تحت مجرم قراردے دیاگیا

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی جیوری نے پاکستانی طالب علم کو طالبان کے ساتھ روابط اورامریکی فوج پر حملوں کی منصوبہ بندی سمیت9 الزمات کے تحت مجرم قرار دے دیا?33 سالہ عدنان بابر مرزا کو2006 میں تین دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا? بابر مرزا پر الزام تھا کہ اس نے ہیوسٹن سے ملحقہ علاقے میں عسکری تربیت حاصل کی ? جیوری نے تین روزہ سماعت کے بعد بابرمرزا کو تمام9 الزامات کے تحت مجرم قرار دے دیا? ان الزامات میں طالبان کے ساتھ روابط، ان کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا، اسلحہ رکھنا اور امریکی فوج پر حملوں کے لیے عسکری تربیت حاصل کرنا شامل ہیں?بابر مرزا کے وکیل نے الزامات کوبے بنیادٹہرایا،بابرکو10 ستمبر کو سزا سنائی جائے گی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.