تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ویٹ پر عملدرآمد نہ ہونے سے محصولات میں 132ارب روپے کمی ہوگی

جنگ نیوز -
کراچی …ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ملک کی ٹیکسوں کی شرح میں ایک فیصد یا132ارب روپے کی کمی واقع ہوگی، اعداد و شمار کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے اگلے سال حکومت کو 132ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے جس سے جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب بڑھ کر11فی صد کی سطح پر آجائیگا لیکن اگر ایسا نہ ہوسکا توحکومت کوٹیکس وصولی کی مدمیں132ارب روپے کا کمی کا سامنا کرناپڑے گا?ویٹ کے نفاذ کے باوجود پاکستان میں ٹیکس شرح دنیا کے بیشترمقابلے میں کافی کم ہے?ایک تھنک ٹینک کے مطابق پاکستان دنیا میں ٹیکس جی ڈی پی تناسب میں 154 ویں نمبر پر ہے،، ویٹ کے نفاذ کے بعد بھی پاکستان کی ٹیکس شرح بمشکل 11 فیصد ہو گی جبکہ اسوقت ڈنمارک میں یہ شرح 50 فیصد، زمبابوے میں 49.3 فیصد، فرانس میں 46.1 فیصد جبکہ اٹلی میں42.6 فیصد ہے، ایک رپورٹ کے مطابق ترکی اور بھارت بھی ٹیکس شرح 20 فیصد سے بڑھانے میں کام یاب ہوگئے ہیں?پاکستان میں ٹیکس جی ڈی پی شرح1995 میں سب سے زاید12.5 فیصد دیکھی گئی تھی تاہم مختلف لابیز کی جانب سے مخالفت اور ملکی معیشت کی ڈاکیومنٹیشن نہ ہونے کے باعث اس شرح میں اضافہ نہیں ہو سکا، وزیر اعظم کی جانب سے کوشش کے باوجود ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ اوراس کی وصولی کے طریقہ کار پر سندھ کے بعد پنجاب کے اعتراض اور صوبوں میں کلیکشن نہ ہونے کی استعداد کے باعث ویٹ کے نفاذ میں بھی تاخیرکا خدشہ دکھائی دے رہا ہے?اگر ایسا ہوا تو آئی ایم ایف کی جانب سے اگلے مالی سال کے لیے متوقع 310 ارب روپے کی امدادروک جائے گی جبکہ ویٹ کے عدم نفاذسے قومی آمدن میں 132ارب کی کمی کو پورا کرنابھی مشیرخزانہ حفیظ شیخ کے لیے مسائل کے حوالے سے یک نہ شددوشدکی مثال ہو سکتا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.