5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مکہ مکرمہ: آج زوال کے وقت بیت اللہ کا سایہ غائب ہوگیا
جنگ نیوز -
مکہ مکرمہ…مکہ مکرمہ میں آج دوپہر زوال کے وقت سورج عمودی طور پر خانہ کعبہ کے اوپر آنے کے سبب بیت اللہ کا سایہ غائب ہوگیا ?خانہ کعبہ جغرافیائی لحاظ سے کرہ ارض کے عین وسط میں واقع ہے ?آج مقامی وقت کے مطابق12 بجکر 18 منٹ پر سورج عمودی طور پربیت اللہ کے عین اوپر تھا ، اس دوران بیت اللہ اور مکہ مکرمہ میں ہر شے کا سایہ غائب ہوگیا?سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق یہ انوکھا واقعہ سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے ?اس روزدور دراز کے خطوں میں قبلے کی صحیح ترین سمت متعین کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے?قطب شمالی کے قریب علاقوں، یورپ ، افریقا، روس، چین اور مشرقی ایشیا میں اس روزغروب آفتاب کے وقت سورج کو دیکھنے سے قبلے کی صحیح سمت معلوم کی جاسکتی ہے?دوسری جانب شمالی اور جنوبی امریکا میں اس روز طلوع آفتاب کا وقت قبلے کی سمت متعین کرنے کا بہترین وقت ہوتا ہے ?