تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآباد:پانی دوسرے مرحلے میں داخل،مساجد سے انخلاکے اعلانات

جنگ نیوز -
گلگت بلتستان…عطا آباد جھیل کا پانی دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا اور پانی کا اسپل وے سے اخراج شروع ہوگیا ہے جبکہ بند ٹوٹنے میں زیادہ سے زیادہ48گھنٹے لگ سکتے ہیں?چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل ندیم احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسپل وے تعمیر کیا گیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے میں جھیل کاپانی اسپل وے کے ذریعے خارج ہونا شروع ہوگیا?انہوں نے بتایا کہ اس وقت پانی کا اخراج 200 سے 300کیوسک ہورہا ہے جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرتا جائے گا?انہوں نے مزید بتایا کہ اسپل وے میں ریت اور پتھر موجود ہیں تاہم پانی اپنا راستہ خود بنائے گا?ان کا کہنا تھا کہ اخراج کے بعد جھیل کا بند 48 گھنٹوں سے زیادہ برقرار نہیں رہ سکے گا?انہوں نے بتایا کہ اس دوران ہیلی کاپٹر بھی ساری صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے جس کے ذریعے کسی بھی جانی نقصان کا تحفظ ممکن بنایا جائے گا?ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اطراف کی آبادیوں کو خالی کرالیا گیا ہے جبکہ اخراج شروع ہونے پرلوگوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کے لئے مساجد سے اعلانات کئے جارہے ہیں?دوسری جانب عطا آباد جھیل پھٹنے یا پانی کے اخراج کے نتیجے میں سیلاب آنے سے سب سے پہلے ہنزہ کے علاقے متاثرہ ہوں گے جس کے بعد نگر کے علاقے متاثرہ ہونے کا خدشہ ہے جب کہ گزرنے والے ریلے سے متعدد پلوں سمیت شاہراہ قراقرم کے بیشتر حصوں کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.