تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ردعمل روکنے کی ادویات کے بغیر گردوں کی پیوندکاری

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…برطانوی ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ گردوں کی پیوند کاری کے11مریضوں کے جسموں نے کسی امکانی ردعمل روکنے کی خطرناک ادویات کے استعمال کے بغیر نئے گردے قبول کرلیے ہیں?کنگز کالج لندن کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان 11 مریضوں کے خون میں ایسے مخصوص اجزا(مارکرز) موجود تھے جو ان مریضوں کے جسموں میں نہیں تھے جنہیں ردعمل روکنے والی ادویات کے استعمال کی ضرورت پڑی تھی?ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں ڈاکٹر گردے کی پیوندکاری کے مریضوں کی اسکریننگ کرکے یہ پتا چلاسکیں گے کہ آیا ان کے خون میں یہ مخصوص اجزا موجود ہیں اور اس طرح انہیں یہ تعین کرنے میں مددملے کہ مریضوں کو ردعمل روکنے کی ادویات کی ضرورت ہے یا نہیں?گردے کی پیوندکاری کے مریضوں کواس یقین دہانی کے لیے کہ ان کے جسم دوسرے لوگوں کے اعضاء کو مسترد نہ کردیں عمر بھر ردعمل روکنے کی دوائیں استعمال کرنی پڑتیں ہیں لیکن ان ادویات کے استعمال سے ضمنی نقصانات ہوتے ہیں جن میں کینسر کے خطرے کے امکان میں اضافہ بھی شامل ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.