5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
’ایلس ان ونڈر لینڈ‘ نے ایک بلین ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…بچوں کی مشہورکہا نی پر مبنی فلم ’ایلس ان ونڈر لینڈ‘ کا ری میک 3-D تکنیک میں بنا کروالٹ ڈزنی کے تحت پانچ مارچ کو ریلیز کردیا گیا تھا?ہالی وڈ ہدایت کار ٹم برٹن کی اس فلم نے اپنی نمائش کے پہلے ہی روز 41ملین ڈالرکا ریکارڈ بزنس کیا تھا? جونی ڈیپ کے مرکزی کردار پر مبنی یہ فلم شائقین کی بیحد پسندیدگی کا باعث بنی اور مسلسل تین ہفتے تک باکس آفس پر سرِ فہرست رہی?اس فلم نے ہدایتکار ٹم برٹن کے لیے ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے جسکے تحت یہ چھٹی فلم ہے جو اب تک ایک بلین ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے?اس فلم نے مقامی باکس آفس پر332ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے جبکہ دنیا بھر کے باکس آفس پر اس نے اب تک667ملین ڈالر کا بزنس کرلیا ہے جبکہ یہ والٹ ڈزنی کی دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے?