5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سانحہ لاہور کی رپورٹ آج وزیر اعلی کو پیش کی جائے گی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں گزشتہ روز گڑھی شاہو کے علاقے میں احمدیوں کی عبادت گاہ پر دہشت گردوں کے حملے کی تحقیقاتی رپورٹ آج وزیر اعلی? کو پیش کی جا رہی ہے جبکہ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں سے تفتیش کے بعد آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں کیس میں پیش رفت کا امکان ہے?گزشتہ روز گڑھی شاہواور ماڈل ٹاؤن میں نماز جمعہ کے وقت دہشت گردوں نے احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیا تھا جس میں 82سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں? اس واقعے کے بعد شہر میں سیکورٹی کو سخت کردیا گیا تھا? لیکن ہفتے کی صبح جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ انتظامیہ کی جانب سے گڑھی شاہو میں عبادت گاہ کے گیٹ پر صرف دو پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ صبح سات بجے ان دو سپاہیوں کو تبدیل کرنے کے لیے پولیس جوانوں کا تازہ دم دستہ اس حالت میں بھیجا گیا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیے اپنی بیلٹیں اور ایمونیشن بیلٹس کستے ہوئے ڈیوٹی پر آ رہے تھے? پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دو گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں کیس میں پیش رفت کا امکان ہے تاہم وزیراعلی? پنجاب محمد شہباز شریف نے اس واقعے کی رپورٹ آج طلب کی ہے?