5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اعجاز بٹ کا چیمپئنز لیگ میں پاکستانی ٹیم کی عدم شمولیت پر اظہار افسوس
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے چیمپئنز لیگ میں پاکستانی ٹیم کو شامل نہ کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے?ایک انٹرویو میں اعجاز بٹ نے کہا کہ انہیں اس بات پر مایوسی اور حیرت ہوئی ہے کہ اس سال بھی چیمپئنز لیگ میں پاکستان سے کوئی ٹیم شامل نہیں کی گئی? ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں چیمپئنز لیگ حکام سے بات بھی کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا? چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ آئی سی سی میں معاملہ اٹھائیں گے کہ آئی پی ایل کی طرح چیمپئنز لیگ میں بھی پاکستان کے ساتھ جانب داری برتی جارہی ہے?دوسری جانب چیمپئنز لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ازخود فروری میں اعلان کرچکے ہیں کہ پاکستان کی کوئی ٹیم چیمپئنز لیگ میں حصہ نہیں لے گی اور اسی لیے پاکستانی ٹیم کو شامل نہیں کیا گیا?