تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

حکومت کا لوکل پروازوں پر پانچ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا ارادہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت آئندہ آنے والے بجٹ میں اندرون ملک کی پروازوں پر موجودہ ٹیکسوں کے علاوہ مزید پانچفی صد ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا ارادہ رکھتی ہے?ٹریول ایجنٹس ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اندرون ملک کی پروازوں پر 5فی صد ودہولڈنگ ٹیکس لگانا چاہتی ہے جس کے بعد صارفین کو 20ہزار روپے کے ٹکٹ پر مزید 1000روپے اضافی کرایا دینا ہو گا?اس وقت حکومت اندرون ملک پروازوں پر 16فی صد جنرل سیلز ٹیکس، 5فی صد ایئر پورٹ ٹیکس کے ساتھ 240روپے ٹریول ٹیکس بھی وصول کررہی ہے لیکن 5فی صد ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں بھی 5فی صد تک اضافے کا امکان ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.