5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور: دہشت گردی کے واقعے میں مرنے والوں کی تدفین جاری
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں چناب نگر پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اور تدفین کا عمل جاری ہے?گزشتہ روزلاہورمیں احمدیوں کی عبادت گاہوں میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک ہونیوالوں میں سے اب تک26افراد کی تدفین چناب نگر میں کردی گئی ہے جبکہ مزیدافراد کی میتوں کی تدفین کا سلسلہ جاری ہے?اس موقع پر پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں?