تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بینک آف پنجاب،حارث اسٹیل کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی منظوری

جنگ نیوز -
لاہور…بینک آف پنجاب نے 2008 کے انتخابات کے فوراً بعد حارث اسٹیل کے9 ارب روپے کے بدعنوانی پر مشتمل قرضوں کی بارہ سال میں ری شیڈولنگ کی منظوری دی?ایک رپورٹ کے مطابق دوسال قبل 18فروری کے انتخابات کے بعد کے عبوری عرصے میں بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 20 مارچ2008 کوہونے والے اجلاس میں حارث اسٹیل کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی منظوری دی تھی? پندرہ دن بعد نئی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی اس وقت کے بینک آف پنجاب کے چیئرمین کو ہٹا دیا گیا اور بینک کے صدر ہمیش خان کو بھی برطرف کردیا گیا?سابق چیئرمین شہزاد ملک کو عہدے سے ہٹانے کی اصل وجہ ان کی وہ سنجیدگی تھی جو وہ 21 جون 2007 کوحارث اسٹیل مل کیس کی دی نیوز میں خبر چھپنے کے بعد سے دکھا رہے تھے?اجلاس کی جزئیات سے پتا چلتا ہے کہ تمام ڈائریکٹرز اور چیئرمین میں صرف سلمان اسلم بٹ واحد آدمی تھے جنھوں نے حارث اسٹیل کے بارے میں جرح کی تھی لیکن مختلف توجیہات دے کرانھیں خاموش کرادیا گیا?اجلاس میں حارث اسٹیل مل کے اثاثوں کی قدر ان کی اصل قیمت سے کہیں زیادہ بڑھا چڑھا کر دکھائی گئی اور جب منسلکہ پیشکش کے بارے میں سنگین سوالات اٹھائے گئے جو بعد میں نیب کی تحقیقات میں درست ثابت ہوئے تو بینک نے دعوی? کیا کہ اس نے ان املاک کی قدر کے تعین کے لیے تمام ضروری کارروائی کی ہے?بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان بارہ سالہ ری شیڈولنگ کی صورت میں صرف حارث اسٹیل مل کی جانب سے ڈاؤن پے منٹ کی ادائیگی میں بہتری کے امکانا ت کے متعلق جاننا چاہتے تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.