5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نثار گل کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست دائر کی جا رہی ہے،چمکنی
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل اسد اللہ چمکنی نے کہا ہے کہ مستعفی صوبائی وزیر میاں نثارگل کی ضمانت کی منسوخی کے لئے درخواست دائر کی جا رہی ہے?پشاور میں جیونیوز سے گفت گو میں ایڈووکیٹ جنرل اسداللہ چمکنی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر مستعفی ہونے والے صوبائی وزیر میاں نثار گل کی ضمانت منسوخ کرنے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست جمع کی جا رہی ہے? انہوں نے کہا کہ مقدمے سے متعلق دستاویزات طلب کرلی گئی ہیں?واضح رہے کہ لڑکی کے اغوا کے مقدمے میں نثار گل کی ضمانت کی منسوخی کے احکامات جاری ہوئے تھے?