5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مردان،پولیس کی کارروائی میں6مطلوب افراد گرفتار،اسلحہ برآمد
جنگ نیوز -
مردان…مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں پولیس نے کارروائی کرکے 6مطلوب افراد کو گرفتار اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیا?پولیس کے مطابق مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں مختلف مقامات پر شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی? پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 6مطلوب افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چار کلاشن کوف، ایک کلاکوف، 8 ایم ایم بندوق اور 6پستول برآمد کیے گئے? پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ہزار کلوگرام چرس بھی برآمد کی گئی?