تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ہالینڈ میں انٹرکلب ٹورنامنٹ کی فاتح تنویر ڈار انڈر14 کی ٹیم واپس پہنچ گئی

جنگ نیوز -
لاہور… ہالینڈ میں ہونیوالاانٹرکلب ٹورنامنٹ جیتنے کے بعدتنویر ڈار انڈر14 ہاکی کلب کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی?ہالینڈ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں یورپ کی آٹھ ہاکی ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں پاکستان کے ہاکی کلب نے تمام ٹیموں کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی? کلب کے سربراہ تنویر ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکے کلب کی کارکردگی پاکستانی ہاکی ٹیم کے لیے خوش آئند ہے اور گراس روٹ لیول سے ہی پاکستان کو اچھے کھلاڑی ملیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.