تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

’او آئی سی‘ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے،علی رضا سید

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ… چیئرمین کشمیرکونسل ای یو اور انٹرنیشل کونسل برائے ہیومن ڈیوپلمنٹ علی رضا سید نے اسلامی کانفرنس کی تنظیم ’اوآئی سی‘ سے مطالبہ کیا ہے کہ تنظیم محض زبانی دعوے کرنے کے بجائے مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے عملی اقدامات کرے? جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے علی رضاسید نے حالیہ دنوں دوشنبہ میں اوآئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ اجلاس کے اعلامیے میں کہاگیاہے کہ کشمیرسمیت امت مسلمہ کودرپیش متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیاہے، مگر یہ جملے کشمیری قوم ایک عرصے سے سنتی آرہی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ صرف بات چیت سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ اسے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے? یہ بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کامسئلہ ہے جسے بھارت نے گذشتہ ساٹھ سالوں سے دبایاہواہے? انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہونا تو چاہئے تو یہ تھاکہ اوآئی سی خصوصی وفد مقبوضہ کشمیر بھجوانے کا اعلان کرتی اور مسئلہ کشمیرپر خصوصی توجہ دیتی جیسا کہ اسلامی ممالک کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناطے اس کا فرض بنتاہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دے جس کی خاطرکشمیری گذشتہ ساٹھ سالوں سے جدوجہدکررہے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.