5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فرنچ اوپن:دفاعی چمپئن سویٹلانا شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
جنگ نیوز -
پیرس …فرنچ اوپن ٹینس میں جہاں سیڈڈ کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں دفاعی چمپئن سویٹلانا کوز نیٹ سو وا تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں، پاکستان کے اعصام الحق آج ایکشن میں نظر آئینگے ? رولان گیروس میں جاری گرینڈ سلیم ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں سوئٹزر لینڈ کے راجرفیڈرر نے جرمنی کے جولین ریسٹرکو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی،سوئیڈن کے رابن سوڈرلنگ، برطانیہ کے اینڈی مرے، فرانس کے جو ولفریڈ سونگا اور کرویشیا کے مارین سلچ بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں?دوسری جانب ویمنز ایونٹ میں دفاعی چیمپین سویٹلانا کوز نیٹ سو وا روس کی ماریہ کیریلینکو سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں? امریکا کی وینس ولیمز، ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیاکی اور روس کی ایلینا ڈیمنٹیوا نے بھی تیسرے راؤنڈ میں باآسانی کامیابی حاصل کر لی?ڈبلزایونٹ میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق آج بھارتی پارٹنر روہن بوپننا کے ہمراہ ایکشن میں نظر آئیں گے، ان کا مقابلہ اٹلی کے فوبیو فوگنینی اور امریکا کے مائیکل رسل سے ہوگا?