5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں شکست، جنوبی افریقہ نے سیریز جیت لی
جنگ نیوز -
ڈومینیکا…جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کوتیسرے ون ڈے میچ میں 67 رنز سے شکست دے کرسیریزجیت لی،پانچ میچز کی سیریزمیں جنوبی افریقا کوتین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے?ڈومینیکا میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقاکی ٹیم224رنزبناکرآؤٹ ہوگئی ?اے بی ڈی ویلیرزنے70رنز اسکورکیے?کیرون پولارڈ نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا?جواب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوارثابت ہوئی،پوری ٹیم157 رنز پر ڈھیر ہوگئی،ڈیل رچرڈ28رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورررہے، مورنے مورکل نے4 اور چارل لینگویلٹ نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا?پانچ میچزکی سیریزمیں جنوبی افریقاکوتین صفرکی برتری حاصل ہے?