5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھارتی آرٹسٹوں میں سب سے زیادہ اے آر رحمن کے گانوں کی ڈاؤن لوڈنگ
جنگ نیوز -
ممبئی…ایک حالیہ سروے کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمن کے گانوں کو دوسرے بھارتی آرٹسٹوں کے مقابلے میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے?OVIمیوزک کے زیر اہتمام کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق دوسرے بھارتی آرٹسٹوں کے مقابلے میں سلم ڈاگ ملینیئر کے گانے ”جے ہو“سے شہرت پانے والے موسیقار اے آر رحمن کے گانے دنیا بھر میں ڈاؤن لوڈ کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہیں?اس فہرست میں گلوگار سونم نگم ،جوجو ،Himesh Reshammiyaاور شان بالترتیب دوسرے ، تیسرے ،چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ ادت نرائن ،آشا بھوسلے ،کشور کمار اور سلیم سلیمان بھی اس فہرست میں شامل ہیں?