5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نیپرا نے بجلی کے نرخ میں 20پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی فی یونٹ77 پیسے مہنگا کرنے کی اجازت دیدی ہے تاہم صارفین کو فی یونٹ مزید20 پیسے کا بوجھ اٹھانا پڑے گا ?نیپرا اعلامیہ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت مارچ2010 میں بجلی کے فی یونٹ نرخ57 پیسے بڑھانے کی اجازت دی گئی تھی، اب نئی ایڈجسٹمنٹ کے تحت اپریل2010 کیلئے77 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے? اس طرح صارفین کو مارچ کی نسبت اپریل کے بجلی بلوں میں فی یونٹ20 پیسے اضافی دینا پڑیں گے?اضافے کا اطلاق ہر قسم کے بجلی صارفین پر ہوگا تاہم ماہانہ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے لائف لائن صارفین پر یہ اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا? نیپرا نے کہا ہے کہ نئے بلوں میں اضافی ایڈجسٹمنٹ کو واضح طور پر الگ تحریر کیا جائے ?