5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سیب اور سیب کا جوس دمے کے مرض میں انتہائی فائدہ مند ثابت
جنگ نیوز -
لندن…سیب اور سیب کا جوس دمے کے مرض میں انتہائی مفید ہے?جدید طبی تحقیق کے مطابق سیب کے جوس کا ایک گلاس بچوں کو دمے کی بیماری سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ بڑے افراد روزانہ سیب کھانے سے دمے کی بیماری سے افاقہ حاصل کرسکتے ہیں? سیب کے اندر ایک خاص جز پھیپھڑوں سے بلغم خارج کرنے، سانس کی نالیوں کو کھولنے اور سانس لینے کی قوت کو تقویت دیتا ہے? سیب جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کیلئے انتہائی مفید ہے?یہ تحقیق امپیریل کالج لندن کے شعبہ نیشنل ہارٹ اینڈ لنگز انسٹی ٹیوٹ میں ہوئی جس میں دمہ میں مبتلا 2ہزار 860بچوں کو 5سے 10سال تک زیر مطالعہ رکھا گیا تھا? دنیا بھر میں 300ملین افراد د مے کے مرض سے متاثر ہیں جبکہ پاکستان میں ہرسوافراد میں سے پانچ دمے کے مریض ہیں?موسمی تبدیلی‘ فضائی آلودگی اور غیر معیاری طرز زندگی دمے کی بڑی وجوہات ہیں?