5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دنیا کا امن پاکستان میں امن سے جڑا ہوا ہے، وزیراعظم گیلانی
جنگ نیوز -
سیدو شریف …وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پوری دنیا کا امن سوات اور پاکستان کے امن سے وابستہ ہے?اسلام کے ماننے والے دہشت گرد نہیں ہو سکتے?سوات کے علاقے سیدو شریف کے ودودیہ ہال میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سوات میں شدت پسندوں کا ایجنڈا اسلام کا نہیں بلکہ غیر ملکی تھا?انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کے دل جیتنا بہت بڑی کامیابی ہے?سوات کے لوگوں کو ان کی قربانیوں کا صلہ دیاجائے گا? وزیر اعظم نے لاہور میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے ماننے والے دہشت گرد نہیں ہیں? انھوں نے اس موقع پر سوات میں یونی ورسٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے یونی ورسٹی کے کاغذات وزیر اعلی? امیر حیدر خان ہوتی کے حوالے کیے?تقریب میں وزیر اعظم نے شہدا کے ورثا اور کشیدگی کے دوران تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان میں چیک بھی تقسیم کیے?