5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ہنزہ: جھیل کے اسپل وے سے پانی کا اخراج جاری، ہیلی کاپٹر سے مانیٹرنگ
جنگ نیوز -
ہنزہ …عطا آباد جھیل کا پانی اسپل وے میں داخل ہونے کے بعد آس پاس کی آبادیوں کیلئے خطرات مزیدبڑھ گئے ہیں اورانتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کیلئے مساجد سے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں? عطا آباد جھیل سے پانی کے اخراج کے نتیجے میں سیلاب سے ممکنہ طور پر سب سے پہلے ہنزہ کا گاؤں احمد آباد متاثر ہوگا?جس کے بعد سیلابی ریلا ہنزہ میں داخل ہوگا،جس سے سب سے پہلے ہنزہ کے گاؤں گنش اور اس کے عین سامنے دریا کے دوسری جانب نگر کے گاؤں شمائر میں تباہی آئے گی، جس کے بعد ہنزہ نگر کے مختلف علاقے اس سے متاثر ہوں گے?اس کے بعد سیلابی ریلا گلگت کی حدود میں داخل ہوگا جہاں سے ہوتے ہوئے پانی دیامر اور کوہستان کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا، تربیلا ڈیم میں داخل ہوگا? اس دوران اندیشہ ہے شاہراہ قراقرم کے نشیبی علاقے بھی متاثر ہوسکتے ہیں،جس کے باعث گلگت بلتستان کاباقی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوجائے گا? اس صورتحال کے پیش نظر متاثرہ علاقوں کے لوگ جو محفوظ مقامات پر ہیں ان کیلئے انتظامیہ کی جانب سے مساجد سے اعلانات کئے جارہے ہیں کہ وہ غیر محفوظ علاقوں کی جانب نہ ائیں?اسی دوران پاک فوج اور این ڈی ایم اے کے ہیلی کاپٹرز تمام صورتحال کا ?فضائی جائزہ لے رہے ہیں?