تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ارجنٹائن:گٹار ساز کا چار دن چار گھنٹے لگاتار گٹار بجانے کا عالمی ریکارڈ

جنگ نیوز -
بیونس آئرس…ارجنٹائن کے گٹار ساز Guillermo Terrazaنے مسلسل 100گھنٹے گٹار بجا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے? گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سے پہلے 41سالہ بھارتی گٹار سازسباستین جوزف(Sebastian Joseph) نے 2008ء میں مسلسل 55.30 گھنٹے گٹار بجا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا? ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس سے 2ہزار کلو میٹر دور ایک جنوبی قصبے Comodoro Rivadavia میں چلی کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے منعقد کیے گئے کنسرٹ کے دوران Guillermo مسلسل چار دن اور چار گھنٹے تک گٹار بجاتے رہے اور دلچسپ بات یہ ہے اس کنسرٹ میں موجود سیکڑوں شائقین مستقل کھڑے رہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.