تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سندھ کے کئی شہر وں میں قیامت خیز گرمی ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی کم نہ ہوسکا

جنگ نیوز -
کراچی …ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کے بعد کئی مقامات پر گرمی کی شدت کم ہوگئی ہے تاہم سندھ کے کئی شہر اب بھی قیامت خیز گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی کم نہیں کیا گیا ہے?سندھ کے شہروں نوابشاہ ، لاڑکانہ،جیکب آباداور دادو میں کئی روز سے جاری گرمی کی شدت میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے?دن بھر جھلسا دینے والی گرمی رہتی ہے اور اس دوران طویل بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے دیہی و شہری علاقوں میں لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں?صوبے کے دیگر شہری علاقوں میں آٹھ سے دس اور دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے کاروبار متاثر ہے?بلوچستان کے علاقوں چمن ،لورالائی،پشین ،قلعہ سیف اللہ ،ژوب اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں اب بھی پندرہ گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس سے شدید گرمی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے?پنجاب کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے? شہری علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے کی جا رہی ہے ? ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے باعث آج ملتان میں گرمی کی شدت خاصی کم ہے? خیبرپختونخوا میں گرمی کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی شہری و دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی کمی ہوئی ہے،جس سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.