5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گاڑیوں کے پُرزہ جات سے تیار کیے گئے دیدہ زیب دھاتی مجسمے
جنگ نیوز -
رملہ… احمد نامی آرٹسٹ کو بچپن سے گاڑیوں کے پرزہ جات سے کھیلنے کا شوق ہے اور ان کے ذریعے وہ نت نئی اشکال تخلیق کرتا رہتا ہے?ویلڈنگ کی دکان میں ملازمت کے دوران 19سال کی عمر میں اسے اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کے بہتر استعمال کا ادراک ہوااور اس نے مختلف گاڑیوں کے پرزہ جات کی مدد سے دھاتی مجسمے تخلیق کرنے شروع کردیے?دیوہیکل مجسمے تخلیق کرنے کی اپنی اس صلاحیت کو احمد نے ایک شپنگ کمپنی میں ملازمت کے دوران مزید نکھار لیا ?زیرِ نظر تصاویر بھی احمد کے ہاتھوں تخلیق ہوئے ان دھاتی مجسموں کی ہیں جن میں کہیں کوئی سپہ سالار کھڑا دکھائی دے رہا ہے تو کہیں کوئی جنگجو،کہیں جانور ہیں تو کہیں مافوق الفطرت فلمی کردار?