تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں ابر آلود موسم کا سلسلہ کم ہو رہا ہے اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک بیشتر علاقوں میں آئندہ4 روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا?محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں سیالکوٹ،مری،راولپنڈی،جہلم،کوٹلی اور راولاکوٹ میں بارش ریکارڈ کی گئی?آج شام اور رات کو کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے? پنجاب،خیبرپختونخوا، سندھ و بلوچستان میں کاشت کے علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے? محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں کل سے خشک اور گرم موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.