5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ناریل کے خول پر اہم شخصیات کی تصویر کشی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارتی ریاست کیرالا کے ایک شہری نے ناریل پر اہم شخصیات کی اشکال بنا کر اس فن کی ایک نئی جہت متعارف کرائی ہے?کیرالہ کے ضلع Kozhikode کے ایک گاؤںValiyora سے تعلق رکھنے والاپرم بان اتّمان نے (Paramban Ittaman ) جو درخت سے ناریل چنتا ہے ناریل کے خول پر امریکی صدر بارک اوباما، افغان صدر حامد کرزئی اور بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت اہم شخصیات کی اشکال بنائی ہیں? پرم بان کو ناریل پر اشکال بنانے کا خیال 2005میں ایک دن درخت پرچڑھنے کے دوران آیا اور سب سے پہلے اس نے ناریل کے خول کو ایک پرندے کی شکل دی?پرم بان کا کہنا ہے کہ ناریل کے خول پر شخصیات کی اشکال بنانا ایک مشکل کام ہے? اوباما، کرزئی اور من موہن کے اشکال پرم بان کے لیے بہت قیمتی اور پسندیدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بہترین قیمت کے بدلے بھی وہ انہیں فروخت کرنے پر رضامند نہیں ہوا?پرم بان اس سے پہلے ناریل پر موہن داس کرم چند گاندھی، جواہر لعل نہرو، اے پی جے عبدالکلام اور دیگر نمایاں شخصیات کی اشکال بھی بناچکے ہیں?