5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایران کا ترکی اور برازیل کیساتھ جوہری معاہدہ ناقابل قبول ہے، امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز… امریکانے کہا ہے کہ ترکی اور برازیل کے ساتھ ایران کا جوہری معاہدہ ناقابل قبول ہے? اقوام متحدہ میں امریکی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کا برازیل اور ترکی کے ساتھ جوہری توانائی کے تبادلے کامعاہدہ امریکا کیلئے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، ایران کو اب مزید وقت دنیا کیلئے خطرناک ہو سکتاہے?امریکی حکام نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ سلامتی کونسل کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں ناگزیر ہیں جبکہ امریکا مشرق وسطی? کو جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا?