5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسامہ کی گرفتاری کیلئے امریکا کے ساتھ تعاون کررہے ہیں،روس
جنگ نیوز -
ماسکو …جنگ نیوز…روس نے کہاہے کہ وہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی گرفتاری کیلئے امریکا کے ساتھ تعاون کررہاہے?روسی میڈیا کے مطابق روس کے صدر کے نمائندہ خصوصی آناتولی سفرونوو نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اسامہ بن لادن کی گرفتاری کیلئے روس امریکا کے ساتھ تعاون کررہاہے? انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کئی بار روس میں دہشت گردانہ حملوں کے خطرات کے بارے میں معلومات روس کو فراہم کر چکے ہیں?