5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت بات چیت کیلئے وقت مناسب نہیں،امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز…امریکا نے پاکستان اوربھارت کومشورہ دیاہے کہ وہ مسئلہ کشمیرپر مذاکرات شروع کرنے سے پہلے دوطرفہ اعتمادسازی کیلئے اقدامات اٹھائیں ، اعتماد کافقدان ہوتو بات چیت مناسب نہیں? امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ووسطی ایشیاء رابرٹ بلیک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ وقت پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر بات چیت کیلئے مناسب نہیں ،دونوں ممالک کوچاہیے کہ وہ پہلے باہمی اعتماد سازی کے اقدامات اٹھائیں اورجب دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کافقدان دورہوجائے گا تو وہ دوطرفہ حساس معاملات کوطے کرنے کے قابل ہوجائیں گے ? بھار تی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے حالیہ دورہ ایران کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس ایم کرشنا نے اپنے دورے کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ افغانستان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کا متنازعہ جوہری پروگرام دونوں ملکوں کیلئے اہم ایشو ہے ?